ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

میانمار (برما) میں مسلمانوں کے ساتھ کیا ہورہاہے؟ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات

datetime 19  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار فوج کا مبینہ تشدد ‘انسانیت کے خلاف جرائم’ کے زمرے میں آتا ہے۔تاہم میانمار کی حکومت ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ریاست رخن میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی یہ رپورٹ ایسے وقت پر شائع ہوئی ہے جب علاقائی رہنما ینگون میں پرتشدد کارروائیوں پر بحث کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔

دس ملکوں پر مبنی علاقائی تنظیم آسیان بہت کم کسی ایک ملک کے معاملات پر بحث کے لیے اجلاس کرتی ہے۔اپنی تازہ رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی سکیورٹی فورسز پر روہنگیا مسلمانوں کے قتل، ریپ، ٹارچر اور لوٹنے کے الزامات لگائے ہیں۔راکھین میں پرتشدد کارروائیوں کے بارے میں اطلاعات اکتوبر میں آنی شروع ہوئیں جب فوج نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔آپریشن اس وقت شروع کیا گیا جب ایک گروپ نے سرحدی پولیس پر حملہ کیا گیا۔ ایمنسٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے میں ملوث شدت پسند گروپ میں زیادہ تر روہنگیا مسلمان تھے۔یاد رہے کہ نومبر میں اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ میانمار کی حکومت روہنگیا کی ‘نسل کشی’ کر رہا ہے۔ دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ نے سیٹیلائٹ تصاویر بھی جاری کیں جس میں تباہ کیے گئے دیہات دیکھے جا سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…