ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

پاک ایران سرحد پرمعاملہ بڑھ گیا،پاکستان میں جانی و مالی نقصان

datetime 18  دسمبر‬‮  2016 |

پنجگور (این این آئی ) ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں جاری ہیں،گزشتہ روز بھی ایرانی حدود سے نصف درجن سے زیادہ مارٹر گولے فائر کئے گئے جس سے گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق، دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی حدود سے 9کے قریب مارٹر گولے فائر کیئے گئے جو سرحدی گاوں نکر شکاری کریم داد بازار کے آس پاس آکر گرے

لیویز زرائع کے مطابق مارٹر گولے گیارہ بجے کے قریب فائر ہوئے تھے اور اس دوران گاڑی میں سوار تین افراد مارٹر گولوں کے زد میں آگئے تھے جس سے ایک شخص عبدالخالق ولد ابراھیم سکنہ سبزاب جان بحق ہوگیا نوید ولد حاجی عو ض سکنہ نکر زخمی ہوگیا پاکستانی سرحدی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد مارٹر حملے بند ہوگئے واضح رہے کہ ایرانی حدود سے بار بار سرحدی خلاف ورزیوں کی وجہ سے بارڈر پر رہنے والے لوگ شدید مشکلات اور خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں

پاک ایران سرحد پر رہائش پذیر افراد کا کہنا ہے ایرانی حدود سے مارٹر حملوں سے ہمارا روزگار شدید متاثر ہوچکا ہے علاقے کے بیشتر لوگ مال ومویشی پال کر اور کاشتکاری کے زریعے اپنی گزر بسر کرتے ہیں جب سے ایرانی حدود سے مارٹر فائر ہونے لگے ہیں ہم نہ اپنی زمینوں پر جا سکتے ہیں اور نہ مال مویشیوں کو سرحدکے قریب چراگاہوں پر لے جا پاسکتے ہیں دریں اثنا ضلعی انتظامیہ نے سرحدی خلاف ورزیوں پر بھی شدید احتجاج کیا اور ایرانی سیکورٹی حکام کو مراسلہ لکھ دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…