اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب میں دن دیہاڑے جج اغوا، پولیس نے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2016 |

منامہ(آئی این پی )سعودی عرب کے علاقے القطیف میں جج کو دن دیہاڑے نقاب پوش افراد نے اغواکرلیا جس کے بعد پولیس نے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ اوقاف و وراثت میں جج شیخ محمد الجرانی گزشتہ روز صبح گھر سے نکلے ہی تھے کہ کار میں سوار تین افراد نے انہیں یرغمال بنالیا ۔جج کی اہلیہ نے بتایاکہ صبح 9بجے ان کے خاوند گاڑی میں ان کا انتظار کررہے تھے کیونکہ اسے بھی سپورٹس کلب جانا تھا لیکن یہ سانحہ ہوگیا،

میں نے مدد کیلئے چلانے کی آوازیں سنیں اور جب کھڑکی سے باہر دیکھا تو ورکرز کے بھیس میں موجود تین نقاب پوشوں نے اس کے خاوند کو پکڑ رکھاتھا اوراسے ایک سفید کار میں دھکیل رہے تھے ۔خاتون نے دعوی کیا کہ نامعلوم افراد ان کے گھر کی رائیکی کررہے تھے اور انہوں نے اپنے گھر کے قریب موجود گاڑی کی نمبر پلیٹ سے متعلق بھی پولیس کوآگاہ کیاتھا۔پولیس نےشیخ محمد الجرانی کو بازیاب کرانے کیلئے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…