نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک چین اقتصادی راہداری اوردیگرمنصوبوں میں پاکستان اورچین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقا ت سے بھارت میں بہت پریشانی پائی جارہی ہے ۔بھارت نے پاکستان اورچین کے درمیان دوستی میں داڑیں ڈالنے کےلئے بڑی سفارتی کوششیں شروع کررکھی ہیں ۔اس بڑی سازش کااہم اظہارنئی دہلی میں بھارت چین مشترکہ تھنک ٹینک کاانعقاد تھاجس میں بھارتی رہنمائوں نے چین کوپاکستان سےد ورکرنے کےلئے بھرپورکوششیں کی ہیں ۔
ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرمملکت برائے خارجہ امورایم جے اکبرنے چین کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کےلئے ایک ’’میچور‘‘فرینڈکسی ہسٹریازدہ تجارتی شراکت دارکے مقابلے میں زیادہ قابل عزت ہے ۔بھارتی وزیرمملکت نے مزیدکہاکہ چین اوربھارت ایک بارپھرعالمی مینوفیکچرنگ کابڑامرکزبن جائیں گے ۔
بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیرمملکت کے یہ جملے بلواسطہ طورپرچین کوایک اہم پیغام تھاجس میں انہوں نے چین کے عظیم دوست پاکستان کے بارے میں اپنے ملک کی تشویش سے آگاہ کیاجس سے معلوم ہوتاہے کہ بھارت نے اس عظیم دوستی میں رخنہ اوردوریاں پیداکرنے کی عملی کوششیں شروع کردی ہیں ۔