واشنگٹن (آئی این پی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا کاروباربیٹوں کے سپرد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 20 جنوری سے قبل اپنا کاروبار اپنے بیٹوں ڈون اور ایرک اور دیگر عہدیداران کے حوالے کر دیں گے اور انکے دور صدارت میں کوئی نیا کاروباری معاہدہ نہیں کیا جائے گا ۔
امریکی میڈیا کے مطابقگزشتہ روز دیر گئے ٹوئٹر پر ٹرمپ کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کہ کچھ دن بعد ہی انھوں نے ذرائع ابلاغ کو یہ بتانا تھا کہ وہ کیسے خود کو اپنے کاروبار سے علیحدہ رکھیں گے تاکہ بطور صدر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے دوران “مفادات کا تصادم” نہ ہو۔ یہ پریس بریفنگ اب ملتوی کر دی گئی ہے۔ان کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا کہ اب یہ تفصیلات جنوری میں کسی وقت جاری کی جائیں گی۔
ٹرمپ نے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ 20 جنوری سے قبل اپنا کاروبار اپنے بیٹوں ڈون اور ایرک اور دیگر عہدیداران کے سپرد کر دیں گے اور انھوں نے عزم ظاہر کیا کہ ان کے دور صدارت میں “کوئی نیا کاروباری معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہو گی۔
ٹرمپ نے اپنا کاروبارکس کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت



















































