جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلیا میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی پر18 سالہ نوجوان کو 7 سال قید کی سزا

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (آئی این پی )آسٹریلیا میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی پر18 سالہ نوجوان کو 7 سال قید کی سزا سنادی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں ایک نوجوان کو دیسی ساخت کے بم سے دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی پر سات سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔حکام کے مطابق اٹھارہ سال نوجوان اسی نوعیت کا دھماکا کرنا چاہتا تھا جیسا کہ 2013 میں بوسٹن میں میراتھن دوڑ کے موقع پر کیا گیا۔وکٹوریا اسٹیٹ کی سپریم کورٹ کی طرف سے یہ سزا ملک کے دوسرے بڑے شہر ملبورن میں دھماکے کی کوشش پر دی گئی۔

واضح رہے کہ انتظامیہ نے منصوبے کو ناکام بنا دیا تھا۔اس سے قبل آسٹریلیوی نوجوان نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے دیسی ساخت کے بم سے متعلق معلومات حاصل کیں اور دہشت گردی کے لیے بم جزوی طور پر تیار بھی کر لیا تھا۔اس اقدام پر آسٹریلوی نوجوان کو زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہو سکتی تھی۔نوجوان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے کیوں کہ جب اس نے یہ منصوبہ بندی کی اس وقت وہ نابالغ تھے۔پولیس نے گزشتہ سال ایک گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے پریشر ککر، کیلوں کے ڈبے اور ایک تحریر ملی کہ کیسے پریشر ککر بم بنایا جاتا ہے۔استغاثہ کے مطابق 2013 میں امریکی میں بوسٹن میراتھن دوڑ کے موقع پر بھی اسی نوعیت کا پریشر ککر بم استعمال کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…