ریاض(این این آئی) ماہ صیام کے دوران افطاری کے وقت مسجد نبویؐ کے قریب خودکش دھماکے میں آنکھوں کی بصارت سے محروم سعودی فوجی علاج کے اپنے گھر واپس پہنچ گیا،عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حسام بن صالح نے بتایا کہ دھماکے کے بعدانہیں اس مدینہ منورہ کے اسپتال میں لے جایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ریاض کے سیکیورٹی اسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں کئی ماہ تک اس اسپتال میں زیرعلاج رہا۔ان کے والد صالح الصبحی کا کہنا ہے کہ اللہ نے ان کے بیٹے کو صحت یاب کرکے ان پر ایک نیا احسان کیا ہے۔ وہ پروردگار سے اس کی کھوئی ہوئی بینائی کی واپسی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ان کے بیٹے نے مقدس مقامات اور وطن عزیز کے لیے قربانی دی۔ اس کی آنکھوں کی بینائی دفاع مسجد نبوی اور وطن عزیز کے دفاع میں ضائع ہوئی ہے۔ اس لیے وہ خوش ہیں کہ ان کے بیٹے کو اللہ نے ایک عظیم مقام کے دفاع میں اپنی آنکھوں کو قربان کرنے کے لیے چنا ہے۔