جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سابقہ مہاجر بچہ آسٹریا کا صدربن گیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا(این این آئی)مہاجرین کے حقوق کے لیے کھل کر آواز اٹھانے والے الیگزانڈر فان ڈیئر بیلین آسٹریا کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔ وہ خود ایک مہاجرین خاندان کا پس منظر رکھتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز آسٹریا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے میں گرین پارٹی کے سابقہ رہنما اور ان انتخابات میں بہ طور آزاد امیدوار حصہ لینے والے الیگزانڈر فان ڈیئر بیلین کامیاب ہوگئے۔
بیلن اور ان کے عوامیت پسند حریف نوربیرٹ ہوفر کے درمیان متعدد دیگر امور کے علاوہ سب سے اہم فرق مہاجرین سے متعلق موقف میں تھا۔ نوربیرٹ مہاجرین کوقبضہ کرنے والے تک کہہ چکے ہیں اور مہاجرین کے حوالے سے سخت ترین پالیسیاں وضع کرنا چاہتے ہیں، جب کہ دوسری جانب فان ڈیئر بیلین مہاجرین سے متعلق نرمی کی پالیسیوں کے داعی ہیں۔
ماضی میں گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والے اس سیاست دان کا اپنا پس منظر مہاجرت سے جڑا ہے۔ فان ڈیئر بیلین 1944ء میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد روس جب کہ ان کی والدہ ایسٹونیا سے تعلق رکھتی تھیں، جب کہ فان ڈیئر بیلین کا ڈچ نام اس لیے ہے، کیوں کہ ان کا خاندان اٹھارہویں صدی میں ہالینڈ سے روس منتقل ہوا تھا۔
اپنی ایک بیان میں بیلین نے کہاکہ میں خود ایک مہاجر خاندان سے تعلق رکھتا ہوں اس لیے آپ مجھ سے یہ توقع تو ہر گز نہ کیجئے کہ میرے والدین کو واپس بھیج دیا جانا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ آسٹریا میں صدر کا عہدہ رسمی ہے، تاہم یہ انتخابات یورپی یونین کے حامیوں کے لیے ایک سکھ کا سانس ہیں۔ حالیہ کچھ عرصے میں مہاجرین کے بحران اور یورو زون کے معاملات کے علاوہ بریگزٹ ریفرنڈم اور یورپ بھر میں انتہائی دائیں بازو کی یورپ مخالف جماعتوں کی وجہ سے اس بلاک کے مستقبل پر کئی طرح کے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

austria-president

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…