صنعا (این این آئی) سعودی عرب کے جیٹ طیاروں کی یمن کے ساحل کے قریب کشتی پر بمباری سے چھ پاکستانی ملاح جاں بحق ہوگئے ۔بق کشتی پر 12 پاکستانی ملاح سوار تھے جن میں سے 6 لاپتہ ہیں۔غیرملکی
خبررساں ادارے کے مطابق سعودی طیاروں نے یمن کے صوبہ تعز میں مکھہ کے ساحل پرپاکستانی کشتی کو نشانہ بنایاجس میں 12پاکستانی ملاح سوار تھے ۔ جبکہ سعودی عرب کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیاگیاہے کہ
سعودی طیاروں نے باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے والی کشتی سمجھ کر اس کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کشتی مکمل طورپر تباہ اور چھ ملاحوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے ۔یادرہے کہ مارچ 2015ئسے سعودی
عرب کی قیادت میں اتحادی افواج منتخب حکومت کیساتھ مل کر باغیوں کیخلاف یمن میں فوجی کارروائی میں مصروف ہیں اور یمنی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق اب تک سعودی کارروائی میں 11400سویلین شہری مارے جاچکے ہیں۔