ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہمارے سر شرم سے کیوں جھک گئے؟ معروف بھارتی صحافی اپنی حکومت پر برس پڑے

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے ممتاز صحافی این آر گپتا نے کہاہے کہ بھارت سرکار نے پاکستانی صحافیوں کے ساتھ جو کیا اس سے بھارتی صحافیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ سرکار کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امرتسر کے ہوٹل ریڈ سن میں پاکستانی وفد کو روکے رکھنے سے ہمیں دلی تکلیف ہوئی ہے۔

گولڈن ٹیمپل میں بھارتی میڈیا کو سرکار کی طرف سے بتایا گیا کہ پاکستانی وفد آرہا ہے لیکن گھنٹوں انتظار کے بعد بتایا گیا کہ پاکستانی وفد واپس پاکستان چلا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ملاقات اوربات چیت سے راستے کھلیں گے۔ بات چیت کے دروازے بند کرنا مشکلات کو بڑھا دے گا۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ یہ ایک پکنک کانفرنس تھی انہوں نے کہا ہمیں پاکستان سے وفد کا آنا اچھا لگا ہے، لیکن جس طرح کی خبریں سامنے آئی ہیں اس سے دل دکھی ہوگیا ہے۔ایسا کرنے سے بھارتی سرکار کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، پاکستان بھارت کے تعلقات اچھے ہوں گے تو خطے میں امن بھی اچھے سے قائم ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…