پٹنہ(این این آئی) بھارت کے مرکزی وزیر اور نریندر مودی کے قریبی ساتھی گری راج سنگھ نے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی پر اظہارتشویش کرتے ہوئے پارلیمنٹ سے نس بندی قانون منظوری کرنے کا مطالبہ
کیاہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق گری راج سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت میں کرپشن کے بعد سب سے اہم مسئلہ بڑھتی ہو ئی آبادی ہے اس لئے نوٹ بند ی کے بعد اب انڈیا میں ’’ نس بندی‘‘ کے لئے قانون بنانے کی انتہائی
ضرورت ہے،گری راج سنگھ کا کہنا تھا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے لئے کسی دھماکے سے کم نہیں ،اگر یہ اسی طرح بڑھتی رہی تو کسی دن ہمارا ’’دھماکہ ‘‘ ہو جائے گا ،اس لئے اسے فوری طور پر کنٹرول
کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبادی دنیا کی کل آبادی کا 16 فیصد ہے اور ہر سال آسٹریلیا کی آبادی کے برابر اس میں اضافہ ہوتا ہے،لہذا مودی سرکار کو نوٹ بندی کی طرح اس پر بھی سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے ۔