اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

جرمنی میں 19سالہ لڑکی لرزہ خیز سلوک کے بعد قتل،افغان شہری گرفتار

datetime 4  دسمبر‬‮  2016 |

برلن (این این آئی)جرمنی میں پولیس نے 19سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کے شبہ میں 17سالہ افغان لڑکے کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جرمن پولیس نے رواں برس 16 اکتوبر کو ایک 19سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اسے قتل کر دینے کے شبہ میں ایک 17 سالہ افغان مہاجر کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس افغان لڑکے اور مقتولہ میں پہلے سے کوئی شناسائی تھی یا نہیں۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب نصب کردہ خفیہ کیمروں میں اس افغان مہاجر کو دیکھا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے انسانی سر کا ایک بال بھی ملا تھا اور اس بال کے ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہو گیا تھا کہ یہ بال واقعی اسی لڑکے کا ہے، جو جائے حادثے پر اس طالبہ کے قتل سے کچھ دیر پہلے دیکھا بھی گیا تھا۔ یہ نابالغ افغان پناہ گزین لڑکا 2015میں اکیلا ہی جرمنی پہنچا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…