بیجنگ ( آن لائن )چین کی جرمن کمپنی خریدنے کی کوشش، امریکا راستے میں کھڑا ہو گیا،ناقابل یقین اقدام اٹھا لیا،امریکی صدر باراک اوباما نے جرمن فرم ایکسٹران (Aixtron) کی چین کے ہاتھوں فروخت کے عمل کو روکنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ واشنگٹن نے ایکسٹران میں امریکی کاروباری شراکت کے تناظر میں یہ کارروائی کی ہے۔
یہ جرمن کمپنی سیمی کنڈکٹر کے آلات تیار کرنے میں شہرت رکھتی ہے۔ امریکی وزارت خزانہ کے مطابق امریکا کی بیرونی ممالک میں سرمایہ کاری کی نگران کمیٹی کا اجلاس اوباما کی صدارت میں ہوا اور اِس ممکنہ ڈیل کے تمام پہلووں کا جائزہ لینے کے بعد محسوس کیا گیا کہ یہ امریکی مفادات کے منافی ہے۔
امریکی حکومتی ادارے کے مطابق یہ بھی محسوس کیا گیا کہ حساس آلات کے حصول کو چینی حکومت اپنے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔۔
چین کی جرمن کمپنی خریدنے کی کوشش، امریکا راستے میں کھڑا ہو گیا،ناقابل یقین اقدام اٹھا لیا
4
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں