جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیل میں لگنے والی حالیہ آگ قدرت کا عذاب تھا،یہودی ریاست میں آذان کی ویڈیوکس نے نشرکیں،  

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم(آئی این پی) اسرائیل میں 2 نجی ٹی وی چینلز کی نشریات کو ہیک کرکے اذان نشرکردی گئی،اس دوران ٹی وی کی اسکرین پر مسجد اقصیٰ سمیت مقدس اسلامی مقامات کی تصاویر بھی نشر کی جاتی رہیں۔اسرائیلی اخبار’’یروشلم پوسٹ ‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل 2 اور چینل 10 کی نشریات کو منگل 29 نومبر کی رات 30 سیکنڈز کے لیے ہیک کرلیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران ایک پیغام بھی دکھایا گیاجس میں کہا گیا کہ اسرائیل میں لگنے والی حالیہ آگ قدرت کا عذاب تھا۔مزید کہا گیا کہ ہیکرز کا تعلق مبینہ طور پر سعودی عرب سے تھا جنھوں نے ‘موذن بل کی وجہ سے چینلز کی نشریات کو ہیک کیا۔چینل 2 نے اس حوالے سے ایک ٹوئیٹ بھی کی۔چینل کا مزید کہنا تھا کہ شمالی اسرائیل میں رہنے والے صارفین نے رپورٹ کیا کہ شام کو نشریات کے دوران کسی نے چینل کا کنٹرول سنبھال لیا اور اذان کی آواز سنائی دی جانے لگی۔چینل کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن ہیکرز نے سیٹلائٹ کا کنٹرول سنبھالا، ان کا تعلق عرب کمیونٹی سے تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے لاؤڈ اسپیکر پر اذان نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔دوسری جانب اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا بھی کہنا تھا کہ وہ مساجد میں اذان کی تعداد میں کمی کے بل کی حمایت کریں گے۔ان کا کہنا تھا، ‘میں تعداد شمار نہیں کرسکتا، مجھے اسرائیلی معاشرے کے تمام مذاہب کے شہریوں کی جانب سے لائوڈ اسپیکرز کے شور کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں۔یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اس بات پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کر دیا ہے کہ مساجد میں بلا جواز لائوڈ اسپیکر کے استعمال کو روکا جائے۔تاہم حکومتی نگراں اداروں کی جانب سے اسے مذہبی آزادی کے لیے خطرہ تصور کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…