جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

اچانک یہ کیا خبر آگئی ؟ ڈونلڈٹرمپ دستبردار ہو گئے

datetime 1  دسمبر‬‮  2016 |

نیویارک(این این آئی) امریکاکے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے اور صدارت پرمکمل توجہ مرکوز کرنے کی غرض سے اپنا کاروبار مکمل طور پر چھوڑ رہے ہیں۔ ٹویٹس کے ایک سلسلے میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ 15دسمبر کو نیویارک میں اپنے بچوں کے ہمراہ ایک بڑی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس کے دوران وہ بتائیں گے کہ ملک چلانے پر توجہ مرکوز کرنے اور اسے دوبارہ سے عظیم بنانے کی خاطر وہ اپنا کاروبار مکمل طور پر چھوڑ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگرچہ قانون ایسی کوئی شرط عائد نہیں کرتا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ظاہری طور پر بہت ضروری ہے حالانکہ بطورصدر ان کے مختلف کاروبار کے دوران مفادات کا کسی قسم کا تصادم نہیں ہے۔اس لیے ایسی قانونی دستاویزات تیار کی جا رہی ہیں جن کی رو سے میں کاروبار سے مکمل الگ ہو جاؤں گا۔ صدارت کہیں زیادہ اہم کام ہے۔ اس سے قبل وہ یہ تشویش مسترد کرتے رہے ہیں کہ ان کے کاروبار اور صدارت کے درمیان مفادات کا ممکنہ ٹکراؤ پیدا ہو سکتا ہے۔دریں اثنا ڈونلڈ ٹرمپ نے ممتاز بینکار اسٹیون مینیوچن کو وزیر خزانہ اور ارب پتی شخصیت وِلبر رَوز کو وزیر تجارت نامزد کیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق حریف اور سیکریٹری خارجہ کے مضبوط امیدوار مٹ رومنی کے ساتھ نیویارک کے ایک ریستوران میں ڈنر کیا۔ دونوں رہنماؤں کی گزشتہ 10 روز میں یہ دوسری ملاقات ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…