جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ۔۔۔ بڑا جانی نقصان

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کاایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال میں بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ہیلی کاپٹر مغربی بنگال میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب چین نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ دوطرفہ شراکت دار ی کو ناقابل شکست بنانے کیلئے کام جاری رکھیں گے ۔یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوان نے پو چھے گئے اس سوال کے پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تقرری ہوئی ہے اور کیا چین پاکستانی فوج کی نئی قیادت کے ساتھ پہلے سے زیادہ مضبوط تعلقات کی توقعات رکھتا ہے ۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی سدا بہار ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان ہمیشہ سے سٹرٹیجک شراکت داری تعاون موجود ہے ، دونوں ملکوں کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور ہم اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کام جاری رکھیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے جنرل زبیر محمود حیات کی بطور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی آرمی چیف کی تعیناتی پر دلی مبارکباد پیش کی تھی ۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اپنے مشن میں کامیاب ہو ں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ فوجی تعلقات کی ترقی کیلئے کام کرتے رہے ہیں تا کہ ان کے دور میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہو ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…