جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار کے بعد نیا تنازع کھڑا ہوگیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں کانگریس کے پنجاب کے صدر امریندر سنگھ اور پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل پولیس سریش اروڑا کے نابھا سنٹرل جیل سے فرار ہونے والوں کے متعلق بیانات کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔بھارتی اخبار ’’ دی ٹریبیون‘‘ کے مطابق امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ ہرمندر سنگھ منٹو اور دیگر افراد کے نابھا سنٹرل جیل سے فرار ہونے کے پیچھے گہری سازش تھی۔انھوں نے اس مقدمے کی انکوائری سی بی آئی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔اخبار کے مطابق پنجاب کے ڈی جی پی سریش اروڑا کا کہنا تھا کہ ہرمندر سنگھ منٹو پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کے ساتھ رابطے میں تھے لیکن جیل سے فرار کی سازش مجرموں کے گروہ نے انڈیا میں تیار کی تھی۔انھوں نے نائب وزیرِ اعلیٰ اور وزیرِ داخلہ سکھبیر سنگھ بادل کے اس بیان کی تایئد کی کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے جیل میں منٹو سے رابطے کے کافی امکانات ہیں۔

تاہم امریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ جیل سے فرار ایک گہری سازش تھی اور اس میں کئی لوگ ملوث ہو سکتے ہیں۔اخبار دی ٹریبیون میں چھپنے والے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اگر منٹو کے فرار کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہوتا تو وہ دلی میں پکڑے جانے کی بجائے اس وقت سرحد پار بیٹھے ہوتے۔یاد رہے کہ پولیس نے پیر کو کہا تھا کہ نابھا سنٹرل جیل سے فرار ہونے والے ایک مشتبہ سکھ شدت پسند ملزم ہرمندر سنگھ منٹو کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ہرمندر سنگھ منٹو پر کالعدم سکھ شدت پسند تنظیم خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہونے کا الزام ہے اور وہ گذشتہ روز نابھا جیل پر پولیس کی وردیوں میں ملبوس مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہرمندر سنگھ منٹو کو تقریباً دو سو کلومیٹر دور دلی کے مضافاتی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔تاہم فرار ہونے والے دیگر چار قیدیوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز شمالی انڈیا میں نابھا سنٹرل جیل پر مسلح افراد کے حملے کے بعد مقامی حکام نے بڑے پیمانے پر ایک سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والوں میں بدمعاش وکی کوندر، گرپریت سکون، نیتا دیول، اور وکرم جیت شامل ہیں۔ہرمندر سنگھ منٹو وک دو سال قبل 2014 میں دلی کے بین الاقومای ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ان پر قتل، قاتلانہ حملوں اور سازشوں کے سلسلے میں کم از کم 10 مقدمات ہیں۔ ہرمندر سنگھ منٹو پر 2008 میں ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ پر قاتلانہ حملے اور 2010 میں ہلواراہ میں بھارتی فضائیہ کے ایک اڈے سے ہتھیار برآمد ہونے میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ادھر بھارتی پنجاب کے نائب وزیراعلیٰ اور صوبے کے وزیرِ داخلہ سکھبیر سنگھ بادل نے کہا تھا کہ اس کارروائی کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…