بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

تیل کی فراہمی روکنے کا ردعمل یا کچھ اور؟مصر نے اہم ملک میں فوجیں اتاردیں،سعودی عرب ششدر

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اورمصرکے درمیان شام کی جنگ کے حوالے سے اختلافات کھل کرسامنے آگئے ہیں اورمصرنے سعودی عرب کے دبائوکومسترد کرتے ہوئے شامی صدربشارالاسدکی مکمل حمایت کااعلان کردیاہے ۔

ایک امریکی ویب سائیٹ کی رپور ٹ کے مطابق مصرنے سعودی عرب کادبائوپش پست رکھتے ہوئے اپنے فوجی جنرل ،اہلکاراورفضائیہ کوشام بھیج دیاہے جوکہ شام کےلئے لڑیں گے جبکہ آخری اطلاعات تک مصر کے فوجی دستے شام پہنچ چکے ہیں جبکہ سینئر جرنیل اور 18 ہیلی کاپٹر پائلٹ بھی حمہ ائیربیس پہنچ چکے ہیں اورساتھ شام کی سفارتی حمایت بھی کردی گئی ہے .

عرب میڈیاکی رپورٹس کے مطابق مصرکے اہم جنرل ایک ماہ سے شام کےلئے لڑرہے ہیں جبکہ اگلے ماہ مزید فوج شام بھیجی جائے گی ۔مصرکے صدرعبدالفتح السیسی نے بھی سعودی عرب پرواضح کردیاہے کہ وہ شام کے ساتھ ہیں ۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق مصرنے پہلے یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کاساتھ نہ دے کردوریاں پیداکی تھیں  جبکہ اب شام کی حمایت کرنے سے یہ دوریاں مزیدبڑھ گئی ہیں اوران کوکم کرنےکےلئے کوئی موثرفریق بھی موجود نہیں ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب اس سے قبل مصرکی مالی امداداورلاکھوں ٹن تیل کی فراہمی معطل کرچکاہے تاہم ابھی تک سعودی عرب کامصرکے نئے اقدام کے بارے میں کوئی موقف سامنے نہیں آیاہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…