جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پاک فوج کا خو ف ۔۔۔ بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی 

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(آئی این پی)سرینگرکے مرکزی علاقہ لالچوک میں مزید ایک بھارتی فورسز اہلکار نے خوف اور تناؤ کے عالم میں خود کو گولی سے اڑا دیا۔گزشتہ شب دریائے جہلم کے کنارے پر واقع جنرل پوسٹ آفس میں اچانک گولی چلنے کی آواز سنائی دی۔معلوم ہواکہ ایک فورسز اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی۔ فورسز اہلکار جب اس کی طرف بھاگے توسی آر پی ایف139بٹالین ’سی‘ کمپنی سے وابستہ کانسٹبل بسنت کمار ولد کالی رام بالیاں خون میں لت پت پایا گیا۔ مذکورہ اہلکار فتح اللہ پورہ سہارنپور اتر پردیش کا رہائشی تھا۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ اہلکار فورسز کے اس دستے میں شامل تھا جوحال ہی میں وادی پہنچا۔ وہ غیر شادی شدہ تھا۔
دوسری جانب بھارتی فوج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف لیفٹنٹ جنرل سبھرتا ساہا نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل روایتی موقف کو ترک کر کے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ کشمیر میں آج نوجوان طبقہ کی ہی کمان چلتی ہے ، دائمی امن کے لئےآؤٹ آف باکس حل تلاش کئے جانے کی ضرورت ہے جو صرف مذاکرات اور مفاہمت سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ گزشتہ روز مقبوضہ ریاست کے گرمائی دارالحکومت جموں میں منعقدہ’کشمیر: بیک ٹو پیراڈائز ‘کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساہا نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب کسی نئے اور منفرد حل کے بارے میں سوچا جائے ، ہماری اصل منزل دائمی امن ہونی چاہئے اور اس تک پہنچنے کے لئے ہمیں بات چیت اور مفاہمت کا راستہ اپنا نا ہوگا، یہ تینوں باتیںآپس میں اس طرح سے جڑی ہوئی ہیں کہ اگر ان میں سے ایک بھی کمزور پڑ جائے تو باقیوں کا قائم رہنا ناممکن ہے۔
نوجوان جنہوں نے برسوں تک نامساعد حالات کا سامنا کیا ہے۔ اب اصل مدعی بن گئے ہیں ، ان کی خواہشات کی تکمیل کے لئے ہمیں آؤٹ آف باکس اقدامات کرنے ہوں گے۔ معاشی بہتری، تعلیم، طبی سہولیات، سیکورٹی، انصاف ، اور کشمیریوں کے زخموں پر مرہم لگانے نیز ان میں پیدا شدہ اکیلے پن کے احساسات کو دور کرنے کے لئے ان کا اعتماد بحال کئے جانے کی ضرورت ہے۔ پاؤر پوائنٹ کے ذریعہ جنرل ساہا نے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی ا ور غیر سیاسی صاحب الرائے شخصیات امن کی بحالی کے لئے بات چیت کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔
سابق رکن قانون سازیہ نظام الدین بٹ اور ڈاکٹر نثار علی نے بھی کشمیر میں قانون کی بحالی کیلئے تمام متعلقین کو اعتماد میں لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ہندو مذہبی گورو سری روی شنکر نے مسلسل مذاکرات اور افہام و تفہیم سے کشمیریوں کا ’ڈی این اے‘ تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کو خوف و ہراس اور بداعتمادی ورثہ میں ملی ہے۔ جس کا فوری ازالہ کئے جانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی طور پر اس بات کو ثابت کیا جا چکا ہے کہ لوگوں کی ذہنیت کو مسلسل بات چیت اور یوگا وغیرہ سے بدلا جا سکتا ہے ، اس لئے یہ ناممکن نہیں ہے کہ کشمیریوں کی ذہنیت کو بھی بدلا جائے۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…