پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مکہ مکرمہ کی طرف میزائل حملہ،پاکستان نے اہم قدم اُٹھالیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(آئی این پی)سینیٹ نے 27 اکتوبر 2016ء کو مکہ مکرمہ کی طرف میزائل فائر کرنے کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔ قرار داد کے تحت مکہ مکرمہ کی جانب سے میزائل فائر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے او آئی سی اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے مقدس مقامات کی حرمت کی پامالی کیخلاف سختی سے نوٹس لے۔

منگل کو ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہواجس میں سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے 27 اکتوبر 2016ء کو جنگجوؤں کی جانب سے مکہ مکرمہ کی جانب بیلسٹک میزائل فائر کرنے پر مذمت کیلئے قرار داد پیش کی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان بالا 27 اکتوبر 2016ء مکہ مکرمہ کی جانب بیلسٹک میزائل فائر کئے جانے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کو سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس کی جانب سے روکا اور تباہ کیا گیا۔

قرار داد میں او آئی سی اور اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا گیا کہ وہ ایک ارب مسلمانوں کے مقدس مقاما ت کی حرمت کی پامالی کیخلاف سختی سے نوٹس لیں۔ حملہ مسلمانوں کے مقدس مقامات کے حوالے سے عالمی کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ قرار داد میں یہ کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام کے جذبات اور مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے ایوان بالا ایسے اقدامات کی سختی سے مذمت کرتا ہے جس سے مسلمانوں کے جذبات اور احساسات مجروح ہو ں۔ ایوان حکومت پاکستان پر ز ور دیتا ہے کہ وہ سعودی عرب کو مقدس مقامات کے تحفظ اور ان کے تقدس کی حفاظت کیلئے بھرپور تعاون فراہم کرنے کا اعادہ کرے۔ مقدس مقامات پر دنیا بھر سے آنے والے مسلمانوں کو یکجا کرتے ہیں۔ ۔۔۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…