اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹرمپ کا خاندان امریکہ نہیں بلکہ کس ملک سے ہے ؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے حالیہ انتخابات میں صدارتی انتخابات جیتنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہیں جرمنی سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پناہ گزینوں کی امریکا آمد کے سخت مخالف نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے دادا کے بارے میں انکشاف ہو اہے کہ انہیں جرمنی سے بے دخل کیا گیا تھا ۔ایک جرمن اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا فریڈرک ٹرمپ کا ایک خط شائع کیا ہے جو انہوں نے جرمن ریاست بویریا کے شہزادے کے نام تحریر کیا تھا ۔
اس خط میں انہوں نے شہزادے کی منتیں کیں اور انہیں اور ان کے خاندان کو جلاوطن نہ کرنے کی درخواست کی تھی ۔ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا، فریڈرک ٹرمپ 1885ء میں لازمی فوجی سروس سے بچنے کے لیے جرمنی سے امریکا آ گئے تھے ۔ امریکا پہنچ کر فریڈرک ٹرمپ نے مختلف کاروبار کیے اور اچھے پیسے کما لیئے ۔1901ء میں انھیں وطن کی یاد ستانے لگی ۔ لہٰذا وہ اسی سال واپس جرمنی چلے گئے ۔ تاہم جرمن حکومت کی نظر میں وہ لازمی فوجی سروس سے بھاگا ہوا ایک بھگوڑا اور مجرم تھا ۔ لہٰذا فریڈرک کی شہریت منسوخ کردی گئی۔ اور انھیں مجبوراً بیوی سمیت واپس امریکا آنا پڑا ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…