اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

روس کادھماکہ خیز اعلان،اہم ترین عالمی فورم کی رکنیت سے دستبردار ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کردیاگیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی رکنیت سے دستبردار ہو رہا ہے جبکہ ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ روس کی حکومت کا یہ فیصلہ اس عدالت کی جانب سے لگائے جانے والے ممکنہ الزامات کے تناظر میں ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بڑی تعداد میں یوکرائنی آبادی کا خیال تھا کہ دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی فوجداری عدالت کا کٹہرا روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا منتظر ہے۔ یہ خیال تب سے ہے جب روسی صدر نے یوکرائن کے علاقے کریمیا کو روسی فیڈریشن کا حصہ بنایا تھا۔ سن 2014 میں کریمیا کو روس میں ضم کرنے کے بعد سے یوکرائن کے سینکڑوں لوگوں نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نام شکایات ارسال کی تھیں۔ان افراد کو ایک کمزور سا یقین تھا کہ ایک دن روسی صدر بین الاقوامی فوجداری کی گرفت میں آ سکتے ہیں

لیکن اب یہ سب خواب ہو کر رہ گیا ہے۔ ماسکو حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل فوجداری عالت کی رکنیت کو خیرباد کہنے لگا ہے۔ صدر پوٹن نے اپنی وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اِس حکومتی فیصلے سے مطلع کر دے۔جرمن شہر بوخم میں واقع روہر یونیورسٹی کے ادارہ برائے امن اور مسلح تنازعات کے سربراہ تھیل بْؤرگر کا کہناتھا کہ روس نے ماضی میں کبھی کسی بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کا احترام نہیں کیا اور اب بین الاقوامی فوجداری عدالت کی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ بھی قانونی نہیں بلکہ یہ سیاسی بنیاد پر طے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب روس کا خیال ہے کہ دی ہیگ میں قائم فوجداری عدالت قوتِ نافذہ سے محروم اور جانبدار ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…