دمشق(آئی این پی )شام میں جاری خانہ جنگی نے ننھے بچوں سے ان کا بچپن چھین لیا ، مٹی میں کھیلنے کودنے کی عمر میں شامی بچے روٹی کے بچے کچھے ٹکڑے تلاش کرکے پیٹ بھرنے کی کوششوں میں مگن ہیں، ایسے ہی دو بھائیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔معصوم بچے ایک طرف جنگی ہتھیاروں کی گھن گرج سہہ رہے ہیں تو دوسری طرف بھوک کی شدت نے
انہیں اس قدر مجبورکردیا ہے ۔زمین پر ننھے منے ہاتھوں سے کوئی کھیلنے کی چیز نہیں بلکہ روٹی کے وہ بچے کچھے ٹکڑے تلاش کررہے ہیں ننھے بھائیوں کا کہنا ہے کہ ایک عرصے سے پانی ، یخنی اور روٹی کے کچھ یہ بکھرے
ٹکڑے ہی ان کے پیٹ کی آگ بجھارہے ہیں ، ہے ان کی بس یہی فریاد ہے کہ جنگ رک جائے تاکہ انہیں بھوکے پیٹ رہنا اور سونا نہ پڑے۔ایلان ، غنا ،اومران کے بعد اب ان دونوں شامی بھائیوں کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جسے دیکھنے والے شام میں جنگ بندی کیلئے دعاگو ہیں وہیں پرامید بھی ہیں کہ کبھی تو کسی کا دل ان ننھے بچوں کو دیکھ کر پسیجے گا، کوئی تو ان کی کیلئے ٹھوس قدم اٹھائے گا۔