جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

جھوٹا الزام،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کوبھاری پڑ گیا،روسی خاتون صحافی نے ہوش اُڑادیئے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ میں ترجمان جان کربی اور روسی صحافی کے درمیان نوک جھونک ہوگئی، شامی بحران پرجان کربی نے چبھتے ہوئے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا تو روسی خاتون صحافی پریس بریفنگ چھوڑ کرچلی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ میں وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی اور روسی ٹی وی کی خاتون رپورٹر آمنے سامنے آگئی، جان کربی نے کہا کہ شام میں روسی فضائیہ کی کارروائی میں پانچ اسپتال اور ایک موبائل کلینک تباہ ہوگئے، روسی صحافی نے اسپتالوں کی فہرست کا مطالبہ کردیا

اور کہا آپ روس پر الزام لگا رہے ہیں۔جان کربی نے کہا ہم روس پر الزام نہیں لگا رہے، شام میں موجود امدادی تنظیمیں ایسا کہہ رہی ہیں، روسی ٹی وی کی رپورٹر نے سوال کیا کہ کون سے اسپتال کون سے شہرمیں نشانہ بنائے گئے اور پھر ایک کے بعد ایک سوال سے جان کربی نے جان چھڑاتے ہوئے روسی ٹی وی کی رپورٹر کو کہا کہ وہ اس سوال کا جواب روسی وزیرخارجہ سے پوچھیں۔ابھی نوک جھونک عروج پر تھی کہ امریکی خبرایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے رپورٹر خاتون صحافی کے حق میں بول پڑے اور کہا جان کربی کو صحافی سے اس انداز میں بات نہیں کرنی چاہیے ۔جان کربی بضد رہے کہ خاتون صحافی کا تعلق روسی سرکاری ٹی وی سے ہے، ابھی یہ صورتحال جاری ہی تھی کہ روسی ٹی وی کی رپورٹر احتجاجا پریس بریفنگ ادھوری چھوڑ کرچلی گئیں۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…