ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اگر ٹرمپ صدارتی انتخابات جیت سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں ؟ لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف ترین ریسلر نے سیاسی میدان میں کودنے کا اعلان کر دیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ورلڈریسلنگ فیڈریشن کے بعد ہولی وڈ پر راج کرنے والے ڈیوائن جانسن المعروف دی راک نے اب پورے امریکا پر حکومت کا خواب دیکھنا بھی شروع کردیا ہے۔جی ہاں ماضی کے معروف ریسلر اور ہولی وڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار دی راک 2020 میں امریکی صدارتی انتخابات کا حصہ بننے پر غور کررہے ہیں۔ان کے بقول اگر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت سکتے ہیں تو کچھ بھی ہوناممکن ہے۔ونیٹی فیئر کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران دی راک سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سیاسی میدان میں قدم رکھنا پسند کریں گے ؟ تو ان کا کہنا تھاکہ میں 2020 کے صدارتی انتخابات کا حصہ بننے کا امکان رد نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ لوگوں کی مدد کرنے کا بہترین موقع ہوگا تو ایسا بالکل ممکن ہے، ابھی ہونے والے انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ کچھ بھی ممکن ہے۔دی راک ماضی میں بھی سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا عندیہ ظاہر کرچکے ہیں۔رواں سال مارچ میں ایک ٹوئیٹ کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے ایک دن وہ صدر بننے کی کوشش کریں۔اسی طرح جون میں ایک انسٹاگرام پوسٹ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایک دن صدر بننے کا خیال صحیح معنوں میں مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور عالمی تبدیلی کافی پرکشش ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دی راک ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی یعنی ریپبلکن کے حامی ہیں اور اگر وہ آئندہ انتخابات میں ان کے مقابلے میں نامزدگی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ کافی دلچسپ ہوگا کیونکہ آج تک موجودہ صدر کو کوئی امیدوار نامزدگی کے میدان میں شکست نہیں دے سکا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…