ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

یورپی یونین اپنی رکنیت اپنے پاس رکھے،ترک صدرمشتعل،بڑا اعلان کردیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (آئی این پی)ترک صدر جب طیب اردگان نے نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے حلف اٹھانے سے قبل ملاقات کا عندیہ دیدتے ہوئے کہا ہے کہ گولن تحریک کے سرغنہ کی ترکی کوحوالگی اور عراق و شام کی صورت حال پر نو منتخب صدر ٹرمپ کے ساتھ مفاہمت ہو سکتی ہے ،یورپی یونین ترکی کو اپنا حصہ بنانے کا متمنی نہیں ،یورپی یونین اگر نہیں چاہتی تورکنیت اپنے پاس رکھے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترک صدررجب طیب اردگان نے بیلار روس سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے حلف اٹھانے سے قبل بھی ملاقات ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے نئی امریکی انتظامیہ کے حوالے سے کہا کہ گولن تحریک کے سرغنہ کی ترکی حوالگی اور عراق و شام کی صورت حال پر نو منتخب صدر ٹرمپ کے ساتھ مفاہمت ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ صدر بننے کے بعد اپنے ابتدائی غیر ملکی دوروں میں ترکی کو بھی شامل کر رہے ہیں جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے ۔

صدر نے یورپی یونین سے تعلقات کے بارے میں بھی تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترکی کو اپنا حصہ بنانے کا متمنی نہیں ہے اگر ایسا ہے تو اس کا اظہار برملا کرنے میں ہی بھلائی ہے ۔صدارتی نظام سے متعلق وزیراعظم یلدرم اور قوم پرست تحریک پارٹی کے لیڈر دولت باھچیلی کے درمیان ملاقات کے بارے میں انہوں نے امید ظاہر کی یہ مسئلہ جلد از جلد باہمی مفاہمت سے حل ہو جائے تو بہتر ہوگا۔ عراقی سے ملحقہ سرحد پر عراقی فوج کی موجودگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سلسلے میں محتاط رہنا ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…