واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں سیاسی پیشگوئیاں کرنے والے پروفیسرایلن لچمن نے ایک نئی پیش گوئی کی ہے ۔پروفیسرایلن لچمن نے اپنی پیش گوئی میں کہاہے کہ جلدہی امریکہ کے نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک لائی جائے گی اورٹرمپ گھرچلے جائیں گے ۔انہوں نے مزید اپنی پیشگوئی میں بتایاکہ ڈونلڈٹرمپ کے بعدانڈیاناکے گورنرمائیک پینس امریکی صدارت کے مضبوط امیدوارکے طورپرسامنے آئیں گے ۔پروفیسرایلن لچمن نے ایک معروف جریدے میں اپنے کالم میں پیش گوئی کی کہ ڈونلڈٹرمپ ایک منہ زورگھوڑے کی طرح ہیں ان
پراعتماداوراعتبارنہیں کیاجاسکتااورامریکی اسٹیبلشمنٹ جب ان کوکنڑول نہیں کرپائے گی تومواخذے کے ذریعے ان کوصدارت کے عہدے سے ہٹایاجائے گا۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ ڈونلڈٹرمپ ماضی کی طرح اپنے دورصدارت میں بھی ایک ایسامتنازعہ فیصلہ کریں گے جوان کے گھرجانے کی وجہ بن جائے گا۔پروفیسرلچمن گزشتہ 30برس سے امریکی صدورکے بارے میں پیشگوئیاں کررہے ہیں جبکہ انہوں نے ہیلری کے مقابلے میں ڈونلڈٹرمپ کی جیت کی پیش گوئی کی تھی ۔