جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

الزامات لگانے کے عادی ٹرمپ کاامریکی میڈیاپربھی سنگین الزام ،بڑی بات کہہ دی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف ہونے والے مظاہروں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف ہونے والے منظم مظاہرے میڈیا کے اکسانے پر کیے جا رہے ہیں، ان کے خلاف ہونے والے مظاہرے ناانصافی پر مبنی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے خلاف امریکا بھر میں ہونے والے مظاہروں پر سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی شفاف صدارتی انتخابات کے ذریعے ہوئی ہے، میڈیا کے اکسائے جانے پر شروع کیے گئے مظاہرے کھلی ناانصافی ہیں۔ٹرمپ مخالف مظاہروں پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے نمائندوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنی پہلی تقریر میں کہہ چکے ہیں کہ تمام امریکیوں کے صدر ہیں۔
دوسری جانب چینی سرکاری میڈیا نے نومنتخب صدر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ مداخلت اور الگ تھلگ کی پالیسی سے باز رہیں۔ ’’سٹیٹس کو‘‘ کو برقرار رکھتے ہوئے چین کے ساتھ کام کریں۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے صدارتی جلسہ کے دوران دھمکی دی تھی کہ وہ تجارتی معاہدے ختم کر دیں گے لیکن چین اور دیگر ممالک غیر یقینی امریکی پالیسیوں کے باعث تحفظات کا شکار ہیں۔امریکی اخبارکے مطابق ٹرمپ کی جیت سے امریکی سیاست کو بڑا دھچکا لگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…