جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مشعل اوبامہ امریکہ کی اگلی صدر ہوں گی؟ بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی انتخاب میں ہلیری کلنٹن کی شکست کے چند گھنٹے بعد ہی 2020 کے صدارتی انتخاب کے لئے مشیل اوباما کا نام سامنے آنے لگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرکسی نے مشیل اوباما کو آمادہ کرنا شروع کر دیا کہ وہ آئندہ صدارتی انتخاب میں ضرورحصہ لیں،تو کسی نے کہا کہ اس وقت مشیل اوباما کے لیے 2020 کا انتخاب جیتنے کے لیے بہترین ماحول ہے۔مشیل اوباما امریکا کے سیاسی منظرنامے میں ایک مقبول شخصیت ہیں۔ گیلپ سروے کے مطابق ان کے مقبولیت 64 فیصد ہے اور یہ اوسط ڈونلڈ ٹرمپ، ہلیری کلنٹن اور اپنے شوہر صدر اوباما سے زیادہ ہے۔واضح رہے کہ امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت ڈانوا ڈول ہو چکی ہے اور امریکہ کی کئی ریاستوں میں ان کیخلاف مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔دوسری جانب امریکی صدارتی انتخابات کے حیران کن نتائج کے ساتھ ہی امریکی کانگریس میں پہلی مرتبہ بڑی تعداد میں چار بھارتی نڑاد امریکی شہری کا نگر یس کے رکن کی حیثیت سے منتخب ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پانچویں رکن کے انتخابی نتائج کی دوبارہ گنتی جاری ہے۔ 51 سالہ کملا حارث دو مرتبہ کیلیفورنیا میں اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں۔ انہوں نے اپنی ہی ریاست سے سینیٹ کی نشست حاصل کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…