جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی نکلے؟ پاکستانی ٹی وی چینل کی حیران کن رپورٹ

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق سوشل میڈیا پر نت نئے انکشافات تو ہوتے ہی رہے ہیں لیکن اب کی بار ان سے متعلق حیران کْن انکشاف یہ ہوا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دراصل پاکستانی ہیں۔ جی ہاں! اور صرف یہی نہیں پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل نے اسے بطور خبر بھی پیش کر دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا تعلق دراصل پاکستان سے ہے اور پاکستان میں پیدائش کے بعد ان کا نام داؤد ابراہیم رکھا گیا تھا۔ اور تو اور میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے بچپن کی تصویر بھی چلا دی گئی اور کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دراصل پاکستانی اور پٹھان ہیں۔
نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ 14 جون 1964 کو شمالی وزیرستان میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی ابتدئی تعلیم ایک مدرسے سے حاصل کی۔ ان کے والد ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے جس کے بعد برٹش انڈین آرمی سے ریٹائر ہونے والے ایک آرمی آفیسر نے انہیں گود لیا اور امریکہ لے آئے جہاں وہ داؤد ابراہیم سے ڈونلڈ ٹرمپ بن گئے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بھی مزاح ایک عنصر تھا جیسے انہیں خود بھی معلوم نہ ہو کہ آخر وہ کیوں ایسے مضحکہ خیز انکشافات کو بطور خبر پیش کر رہے ہیں ۔
ذیل میں دی گئی وڈیو میں مذکورہ ٹی وی چینل کی رپورٹ دیکھی جا سکتی ہے۔


Donald Trump Was Born in Pakistan – Watch… by cokraza3

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…