جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

حافظ سعید نے ہیلری کلنٹن اور حامیوں کو عقل، فہم و فراست ، سمجھدارہونے اور برداشت کرنے والوں کا خطاب دیدیا!!

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعۃالدعوۃپاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ میں علم، عقل، فہم اور برداشت ہار گئے جبکہ نسل پرستی اور جہالت کی جیت ہوئی ہے۔ ٹرمپ کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے امریکہ کو اندرونی مسائل میں الجھا دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر دنیا پریشانی کااظہار کر رہی ہے اورمارکیٹیں کریش ہو رہی ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اس پر لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے‘درحقیقت امریکہ نے دنیا میں جتنا ظلم کیاہے خاص طور پر اسلام دشمنی میں جتنا قتل کیا اور بربریت و ظلم کو عام کیا اللہ امریکیوں کو سزادینا چاہتا ہے۔ امریکہ کا نیا حقیقی چہرہ واضح ہو گا۔ مسلم ممالک کومتحد ہو کر اپنے دفاع کو مضبوط کرنا چاہیے‘ خصوصا بلاد حرمین کی حفاظت بہت اہم مسئلہ ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کیلئے اپنے قدموں پر کھڑا ہونا چاہیے۔ امریکی بیسیاکھیاں ٹوٹ چکی ہیں۔ مایوسیاں پھیلانے کی بجائے اللہ کی طرف رجوع کیجئے اور اللہ سے ہی مدد مانگیے۔ مسلمانوں کی آزادی کے دن قریب ہیں۔ امریکہ و مغرب میں آنے والی تبدیلیاں اسلام و مسلمانوں کیلئے مثبت پیغام ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ الیکشن سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکی جو خود کو بہت علم والے سمجھتے تھے اور دنیا پر اپنے لبرل ہونے کے بلند و بانگ دعوے کئے جاتے تھے‘ وہ سب خاک میں مل گئے ہیں اورجذباتیت و نسل پرستی جیت گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…