اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سعودی مفتی اعظم کی توہین ۔۔۔ فوج نے بڑا اقدام اٹھا لیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل نے ایک فوج داری عدالت میں متعدد ملزمان کے خلاف فرد جرم پیش کی ہے جن پر مفتی اعظم کی توہین سمیت دیگر خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی فوج داری عدالت میں پیش کردہ فرد جرم میں ایک ملزم پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے، غیرقانونی تنظیم تشکیل دینے، سعودی عرب کے عدالتی اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز مواد شائع کرانے اور ایک نجی انسانی حقوق کے ادارے پر حملے کی سازش تیار کرنے جیسے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔پراسیکیوٹر جنرل نے ایک ملزم کے کے خلاف پیش کردہ فرد جرم میں الزام عاید کیا ہے کہ ملزم سعودی عرب کے علماء کی توہین کا مرتکب ہوا ہے۔ سعودی قیادت کی شان میں گستاخی کے ساتھ ساتھ وہ پڑوسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سازشوں میں شامل رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم نے سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے مفتی اعظم کی شان میں بھی گستاخی کا ارتکاب کیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…