اب کر کے دکھا ئو چھٹی ۔۔ حکومت نے ملازمین کے لئے نیا نظام متعارف کرا دیا

5  ‬‮نومبر‬‮  2016

ریاض( آن لائن ) سعودی عرب میں ملازمین کی کل وقتی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے دن میں پانچ مرتبہ فنگر پرنٹ حاضری کا نظام رائج کیا گیا، لیکن اس کے باوجود کچھ ملازمین غیر ذمہ داری کے مرتکب پائے گئے، جس کے بعد حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اب پانچ بار فنگر پرنٹ حاضری میں ناکام رہنے والے ملازمین کی تنخواہیں کاٹی جائیں گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق مدینہ کے میئر محمد العامری کا اس حوالے سے کہنا تھا ’’دن میں پانچ بار فنگر پرنٹ حاضری کا نظام ملازمین کی باقاعدگی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے نافذ کیا گیا تھا۔ اب اگر ملازمین فنگر پرنٹ رجسٹریشن میں نصف سے ایک گھنٹے کی تاخیر کریں گے تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے کیونکہ اگر ایک ماہ میں مجموعی تاخیر 10 گھنٹوں سے زیادہ نکلی تو تنخواہ کاٹی جائے گی۔ اب بھی کچھ ایسے ملازمین ہیں جو دن میں پانچ بار فنگر پرنٹ رجسٹریشن سے خوش نہیں ہیں اور صرف آتے اور جاتے وقت حاضری لگانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔‘‘سعودی عرب نے انتہائی تشویشناک کام کرنے کی تیاری کرلی، جانے والوں کو ویزا فیس کے علاوہ اب اس چیز کے بھی پیسے دینا پڑیں گیان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی فنگر پرنٹنگ دفتر آنے کے وقت ہوگی، دوسری 9 سے 9:30 بجے کے درمیان، تیسری 10:30 سے 11بجے کے درمیان، چوتھی 11:45 سے 12:15 کے درمیان اور آخری چھٹی کے وقت ہوگی۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے نظام کے نفاذ کے بعد حاضری کی شرح 55.5فیصد تک بڑھ گئی ہے۔۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…