جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ترکی سوگ میں ڈوب گیا،درجنوں ہلاک و زخمی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آئی این پی) ترکی کے شہر دیابکر میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے،دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،دہشتگرد تنظیم کردستان ورکرز پارٹی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر دیار بکر میں کار بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 9افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے،

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا دیابکر میں پولیس اسٹیشن کے قریب ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی

۔دوسری جانب ترک وزیراعظم علی بن یلدرم نے واقعے میں 8افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا کرد باغیوں کی کارروائی ہے جس میں پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ترکی کے جنوب مشرقی صوبوں میں کردوں کے خلاف فوج کا بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے جب کہ کرد باغیوں سے جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک کئی سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…