لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا مکمل کر نے والے فاسٹ باؤلر محمد آصف نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار واپسی کر تے ہوئے ابتدائی 2میچوں میں 9وکٹیں لے اڑے ۔تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سالہ پابندی کے باوجود سوئنگ قومی کرکٹر کی قید میں رہی ۔ سوئنگ فاسٹ باؤلر محمد آصف کی پہلے بھی غلام تھی اور آج بھی غلام ہے ۔ آج بھی کرکٹ بال محمد آصف کے اشاروں پر ناچتی ہے ۔ اب ذرا ڈومیسٹک میچ میں محمد آصف کی باؤلنگ دیکھئے ۔ وہی ان سوئنگ ریورس سوئنگ پر بلے بازوں کا شکار اور وہی ان ڈیپر قائداعظم ٹرافی کے دو میچز میں محمد آصف نے اب تک نو شکار کئے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ کیس کے تین کرداروں میں سے ابھی تک صرف محمد عامر کا ساتھ دیا ہے ۔ اچھی کارکردگی پر سلمان بٹ تاحال نظر انداز ہیں ۔ محمد آصف کے ساتھ کیا سلوک ہوگا ، ۔۔واضح ہونا اب دور کی بات نہیں لگتی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں