جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

بگڑتے مالی حالات،خطرات کے باوجود سعودی حکومت نے حیرت انگیز قدم اُٹھالیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی حکومت نے بزنس کے لیے آنے والے افراد کی ویزا فیس میں سات گنا اضافہ کردیا،سفارت کاروں اور ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری بری طرح متاثر ہو گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے بزنس کے لیے آنے والے افراد کی ویزا فیس میں سات گنا اضافہ کردیا ہے ۔سفارت کاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری بری طرح متاثر ہو گی۔سعودی عرب کے ایک سرکردہ بزنس مین نے ان خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھنے والے لوگ یہ فیس باآسانی برداشت کر سکتے ہیں اور اس کا غیر ملکی سرمایہ کاری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ویزا کی فیس میں اضافہ جو اس ماہ سے نافذ العمل ہو گا اس کے بارے میں ریاض میں تعینات ایک غیر ملکی سفارت کار نے کہا کہ یہ ایک انتہائی غیر دانشمندانہ اقدام ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے اور ایک ایسے وقت میں غیر ملکی سرمایہ داروں پر ملک میں سرمایہ کاری کو مہنگا کر دینا درست فیصلہ نہیں ہے۔بلومبرگ نیوز کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ملکی کی آمدن میں اڑسٹھ فیصد کی کمی ہوئی ہے اور ویزا فیس میں اضافہ ان بے شمار اقدامات میں شامل ہے جو ملک کا نقصان پورا کرنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔سعودی عرب میں خدمات انجام دینے والے ایک اور سفارت کار کا کہنا ہے کہ اس اضافے نے بہت سے لوگوں کو سوچ میں مبتلہ کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اب سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں نظر ثانی کریں گے۔یکم اکتوبر سے سعودی عرب کام کی غرض سے ایک سے زیادہ مرتبہ سعودی عرب میں داخل ہونے کے ویزا کی فیس 3 ہزار ریال یا 800 ڈالر ہو گی، جو کہ صرف400ریال تھی۔گلف کنسلٹنگ ہاؤس کے جنرل مینیجر السیام الخْبر چالیس سے زیادہ ملکوں میں لوگوں کو سعودی عرب کا ویزا حاصل کرنے میں خدمات مہیا کرتے ہیں۔السیام نے بتایا کہ یہ تبدیلیاں یورپی یونین اور امریکہ پر لاگو نہیں ہوں گی۔ باقی تمام ملکوں کو اضافی ویزا فیس ادا کرنا ہو گی۔سعودی عرب کے سنگل اینٹری بزنس ویزیا فیس پانچ ہزار ریال سے بڑھا کر دو ہزار ریال کر دی گئی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…