اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نئے ہجری سال کے حوالے سے آج کعبتہ اللہ کو نماز فجر کے بعد غسل دید یا گیا ہے۔گورنر مکہ اوردیگر معززین کعبہ نے عرق گلاب اور آب زم زم سے کعبتہ اللہ کو غسل دیا ،ا س روح پرور تقریب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان عبدالعزیزکے علاوہ اعلیٰ شخصیات اور علماء بھی شریک تھے جبکہ ہزاروں زائرین بھی اس موقع پر کعبتہ اللہ کے سامنے موجود تھے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔کعبہ کے غلاف میں کشیدہ کاری کی4 نئی پٹیوں کابھی اضافہ کیا گیا ہے۔ خانہ کعبہ کے بعد حکام نے مسجد نبویؐ کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبویؐکی توسیع کے منصوبے پر کام کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں، مسجد نبویؐ کی توسیع پر کام آئندہ ہفتے میں شروع کر دیا جائے گا، اس منصوبے کی تکمیل سے مسجد نبویؐ میںتقریباً 18لاکھ کے لگ بھگ لوگوں کو عباد ت کرنے کی سہولت میسر ہوگی