کابل/ماسکو (آ ئی این پی)سابق افغان صدر حامدکرزئی نے کہا ہے کہ امریکاافغانستان میں ڈبل گیم کھیل رہاہے،طالبان کو جنگ سے شکست نہیں دی جاسکتی،مذاکرات سے ہی افغانستان میں امن آسکتاہے،پاکستان کوبھی انتہاپسندی کیخلاف تعاون میں شامل ہوناچاہیے،امریکاکومان لیناچاہیے کہ وہ افغانستان میں امن لانے میں ناکام رہاہے۔حامدکرزئی نے روسی اخبارکوانٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ مذاکرات سے ہی افغانستان میں امن آسکتاہے،طالبان کو جنگ سے شکست نہیں دی جاسکتی ۔انکا کہنا تھاکہ پاکستان کوبھی انتہاپسندی کیخلاف تعاون میں شامل ہوناچاہیے۔حامدکرزئی نے کہاکہ امریکاافغانستان میں ڈبل گیم کھیل رہاہے،امریکاکومان لیناچاہیے کہ وہ افغانستان میں امن لانے میں ناکام رہاہے۔انھوں نے کہاکہ انتہاپسندی کیخلاف امریکا کوروس،ایران اوربھارت سے مدد لینی چاہیے۔