اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان نوجوان نسل میں خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد بن سلمان ریاست کت غیرمعمولی مسائل کو حل کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے۔ ریاستی میڈیا کی جانب سے محمد بن سلمان کو اس ضمن میں محنتی عہدیدار قرار دیا ہے۔ امریکی میڈیا نے محمد بن سلمان بارے انکشاف کیا ہے کہ پروٹوکول کو بالائے طاق رکھتے محمد بن سلمان نے امریکی صدر اور سعودی فرمانروا کے درمیان 2015 ء میں ہونے والی ملاقات میں شرکت کی اور اوبامہ کی موجودگی میں ہی اچانک امریکی خارجہ پالیسی کی ناکامی پر کھل کر اپنے جذبات کا ظہار کرنے لگے، جو نوجوان شہزادے کا ملکی سیاست میں اثر و رسوخ رکھنے کا ثبوت ہے۔
معروف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دونوں اعلیٰ شخصیات سے تعلقات استوار کرنے کی اس کوشش کے دوران نوجوان شہزادے کی اس اچانک حرکت پر امریکی حکام سٹپٹا کر رہ گئے جبکہ امریکی صدر اوبامہ بھی منہ پر کھر ی کھری سنا ئے جانے کی وجہ سے پریشان ہو کر رہ گئے۔ محمد بن سلمان نے اپنا شاہی استحقاق مجروح کئے بغیر روایات بدلنے، معیشیت کو مضبوط کرنے اور اقتدار کو مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے۔ محمد بن سلمان دو سال سے بھی کم عرصے میں عرب دنیا کی سب سے زیادہ متحرک شاہی فرد قرار پائے ہیں اور ان کے اقدامات کو عوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔
سعودی بادشاہ اورامریکی صدر کی ملاقات، اچانک نائب ولی عہد بول پڑے، ایسی بات کہہ دی کہ اوباما پریشان ہوگئے
17
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں