بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

غلاف کعبہ میں نئی سنہری تزئین و آرائش کا انکشاف کیا چیزیں تبد یل کی گئی ہیں؟

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)حرمین شریفین کے امور سے متعلق جنرل پریذڈنسی کی جانب سے غلاف کعبہ میں نئی سنہری تزئین و آرائش کا انکشاف کیا گیا ہے۔ یہ تزئین رکن یمانی ، حجر اسود اور میزاب رحمت پر کی گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پریذڈنسی نے ٹوئیٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر متعدد تصاویر اور وڈیو کلپ جاری کیے ہیں جن میں نئی تزئین و آرائش کے عمل کو دکھایا گیا ہے جو رکن یمانی اور حجر اسود پر نصف دائرے کی شکل میں جب کہ میزاب رحمت پر مستطیل شکل میں موجود ہے۔جنرل پریذڈنسی کے کے مطابق نئی تزئین و آرائش کا کام کعبہ شریفہ کا غلاف یعنی کسوہ تیار کرنے والی فیکٹری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد باجودہ کی براہ راست نگرانی میں پورا کیا جا رہا ہے۔حرمن شریفین کی جنرل پریذڈنسی کی جانب سے بیت اللہ کے غلاف کے امور کے حوالے سے نئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں حلقے اور رسی کی تنصیب ، اس کے بعد غلاف کا اتارا جانا اور پھر بقیہ ، اس کے بعد بقیہ لوازمات کی تنصیب شامل ہیں۔ غلاف کی تبدیلی کے بعد اس کی صفائی اور درستی کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں متعلقہ اقدامات میں حجر اسود کے فریم کی تنصیب اور پھر چاروں طرف سے غلاف کو کس کر باندھا جاتا ہے‎
خانہ کعبہ کو نماز فجر کے بعد غسل دیدیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے ہجری سال کے حوالے سے آج کعبتہ اللہ کو نماز فجر کے بعد غسل دید یا گیا ہے۔گورنر مکہ اوردیگر معززین کعبہ نے عرق گلاب اور آب زم زم سے کعبتہ اللہ کو غسل دیا ،ا س روح پرور تقریب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان عبدالعزیزکے علاوہ اعلیٰ شخصیات اور علماء بھی شریک تھے جبکہ ہزاروں زائرین بھی اس موقع پر کعبتہ اللہ کے سامنے موجود تھے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔کعبہ کے غلاف میں کشیدہ کاری کی4 نئی پٹیوں کابھی اضافہ کیا گیا ہے۔۔#/s#‎

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…