بیجنگ (آئی این پی ) قومی رسد گاہ نے سمندری طوفان سریکا کیلئے اتوار کو اپنا زرد الرٹ برقراررکھا جو کہ چارسطحی انتباہ کرنیوالے نظام کی دوسری کمتر سطح ہے ، یہ سال کا اکیسویں سمندری طوفان ہے ، مقامی وقت کے مطابق سمندری طوفان کی آنکھ ہائی نان صوبے کے ایک 1040کلومیٹر جنوب مشرقی میں بحیرہ جنوبی چین پر تھی۔یہ بات قومی موسمیات مرکز ( این ایم سی )نے ایک بیان میں بتائی ہے، یہ طوفان منگل کی صبح ہائی نان سے قبل بحیرہ جنوبی چین کے شمالی حصے پر چھایا رہے گا ، این ایم سی کے مطابق اتوار کو بعد دوپہر سے پیر کو بعد دوپہر تک گوانگ ڈونگ ، فوجیان اور ہائی نان سمیت چین کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں کے بارے میں توقع ہے کہ وہاں موسلادھار بارش ہو گی اور اونچی لہریں اٹھیں گی ، این ایم سی نے متعلقہ علاقوں کی لوکل گورنمنٹوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممکنہ جیالوجیکل تباہی کے بارے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔