منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’پاکستان سے تعلقات ختم کرنے کیلئے بہت دباؤ ہے‘‘ اہم اسلامی ملک نے بھارت کی خاطر پاکستان کو آنکھیں دکھا دیں

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ایک بار پھر بھارتی زبان بولتے ہوئے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بہت مایوس ہوچکی ہوں اور اسلام آباد سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے لئے بہت زیادہ دباؤ ہے۔بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ بھارت نے بنگلہ دیش بنانے میں مدد کی جس پر بھارتیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جب کہ سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا فیصلہ تھا کیوں کہ جماعت اسلامی رہنماؤں کو سزائیں دینے پرپاکستان نے تنقید کی تھی۔بنگلا دیشی وزیراعظم نے پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مایوس ہوچکی ہوں اور اسلام سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے لئے سخت دباؤ بھی ڈالا جا رہاہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پاکستان کے خلاف زہر اگل چکی ہیں۔
دوسری جانب مودی سرکار میں مسلمان ہونا خود ایک جرم بن گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی مسلمان پولیس افسر کو پاکستان کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔مودی سرکاری میں مسلمانوں کے خلاف آئے دن نفرت پر مبنی واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں اس کا مظاہرہ مقبوضہ وادی میں بھی دیکھنے میں آیا جہاں ایک مسلمان پولیس افسر کو پاکستان کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تنویر احمد پر الزام ہے کہ ان کے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی سے رابطے تھے اور انہوں نے وادی میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے حساس اطلاعات فراہم کیں۔تنویر احمد کو معطل کرکے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…