اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم لندن کے بانی الطاف حسین کے خلاف سکارٹ لینڈیارڈ نے منی لانڈرنگ کیس میں بری کردیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیوایم لندن کے بانی الطاف حسین کے خلاف سکارٹ لینڈیارڈ نے منی لانڈرنگ کیس میں بری کردیاہے۔سکاٹ لینڈیارڈکے حکام کاکہناہے کہ الطاف حسین کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں اورغیرسرکاری ہیں اس بنیادپرالطاف حسین کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی اس لئے سکاٹ لینڈیارڈنے الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کردیاجس کے بعد وہ اس مقدمے میں بری ہوگئے ۔جبکہ اس مقدمے میںسرفرازمرچیٹ اورمحمدانورکے خلاف بھی یہ مقدمہ بھی ختم ہوگیاہے ۔سکاٹ لینڈیارڈنے اس مقدمے کے باضابطہ ختم ہونے کی تصدیق کردی ۔کیس پراسیکویشن برانچ سروس کے حکم پرختم کیاگیا۔دوسری طرف وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے ایک پریس کانفرنس نے کہاکہ وہ اس مقدمے کے بارے میں اپنی تشویش کااظہاربعدمیں کرینگے ۔