بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دہشتگردوں کوپناہ دینے اور ان کی حمایت کرنے والوں کو اب نہیں چھوڑیں گے ، مودی نے خطرناک اعلان کردیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنو(آئی این پی )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم دہشتگردوں کوپناہ دینے اور ان کی حمایت کرنے والوں کو اب نہیں چھوڑیں گے ، دہشتگردی کی کوئی سرحد نہیں اور اس کے خلاف جنگ متحد ہو کر لڑنی چاہیے ، دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ وہ منگل کو عیش باغ گرا?نڈ میں دوسہراکی تقریبات کے سلسلے میں عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے ، نریندر مودی نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے اور اس کے خلاف تمام ممالک کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کریں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کو بھی نہیں بخشا جا سکتا جو دہشت گردی کی حمایت اور اسے پناہ دیتے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی کوئی سرحد نہیں اور اسے ختم کئے بغیر دنیا میں امن نہیں ہو سکتا۔انہوں نے پاکستان کا نام لئے بغیر اس کی طرف اشار ہ کرتے ہوئے ہرزہ سرائی کی کہ ہم دہشتگردوں کوپناہ دینے اور ان کی حمایت کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جنگ سے امن کے راستے کا خواہا ں ہے۔مودی نے کہاکہ دہشگردی انسانیت کی دشمن ہے اور اس کوختم کئے بغیر انسانیت کا تحفظ یقینی نہیں بنایا جاسکتا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی نے نہ تو کشیدگی کے بعد اپنے خطاب میں پاکستان کا نام لیا اور نہ ہی سرجیکل سٹرائیک ، اڑی حملے اور اس پر بھارتی جواب کا کوئی تذکرہ کیا۔یہ صرف 26/11 کے بعد تھا جب ممبئی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا تھا اس وقت دنیا دہشتگردی کے خلاف جاگی تھی۔1992۔93میں ،میں نے امریکی وزیر خارجہ سے ملک میں بڑھتی دہشتگردی کے حوالے سے بات کی تو انہوں نے کہاکہ یہ امن و امان کی صورتحال ہے نہ کہ دہشتگردی ، تاہم ممبئی حملوں کے بعد دنیا جان گئی کہ دہشتگردی کیاہوتی ہے۔دہشتگردوں کے ہاتھوں معصوم لوگوں کو مرتا دیکھ کر بہت دل دکھ رہاتھا دہشتگرد ی کے خاتمے کے لئے تمام انسانی قوتوں کواکٹھاہونا چاہئے اس کے بغیر بہتر مستقبل کی کوئی امید نہیں۔آج دہشتگردی ایک تھیم ، اور انسانیت کے خلاف برائی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کے بعدپہلی مرتبہ عوام میں آئے ہیں اور انہوں نے کسی عوامی اجتماع سے خطاب کیاہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…