اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ابوظہبی میں ہندئوں کی عبادت کےلئے بڑامندرتعمیرکرنے کافیصلہ کرلیاگیا جس کے تحت پہلا ہندو مندر الوثبہ میں تعمیر کیاجائے گا۔ یواے ای نے گزشتہ سال بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ کے موقع پرعرب ریاست نے ہندئوں کی عبادت کےلئے مندرتعمیرکرنے کےلئے اراضی مختص کرنے کااعلان کیاتھاجس کے لئے اب ابوظہبی میں بنایا جانے والا پہلا ہندو مندر 20 ہزار مربع میٹر کی زمین پر تعمیر کیا جائے گا۔ بھارتی تاجراورمندرکی رابطہ کمیٹی کے سربراہ بی آر شیٹھی کا کہنا ہے کہ ہم نے زمین پر قبضہ حاصل کر لیا ، آئندہ ایک سال کے دوران مندر کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آج تک محض اعلان ہی کیا گیا لیکن گذشتہ روز زمین کا قبضہ بھی دے دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دبئی میں فی الوقت دو ہندو مندر اور ایک سکھوں کا گردوارا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس مندر کی تعمیر کو مکمل طور پر ابوظہبی کی حکومت کی جانب سے سپانسر کیا جائے گا۔بی آر شیٹھی نے مزید بتایا کہ شیخ محمد بن زاید انیہان نے بھی اس منصوبے کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ شیخ محمد بن زاید انیہان نے اس سے متعلق ایک مخصوص نوٹ بھی لکھا جسے ”ارجنٹ“ کہا گیا۔ اس مندر کا سنگ بنیاد شیخ محمد بن زاید انیہان بھارت کادورہ کرنے سے قبل رکھیں گے ۔ بھارتی تاجرنے مزید بتایا کہ اس مندر میں کرشنا، مہیشوارا اور ایاپا سمیت دیگر کی مورتیوں کو رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم اس مندرکی تعمیرکے فیصلے پریواے ای کی حکومت کے شکرگزارہیں