بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نیول ائیر بیس پر دھماکہ ہوا تھا یا ۔۔! جان کر آپ کی ہنسی انتہا نہ رہے گی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارت کے پوربند نیول بیس کریکر پھٹنے سے سیکیورٹی اہلکاروں اور امدادی ٹیموں کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ بغیر تصدیق کے ’’دھماکے‘‘ کا راگ الاپنے والا بھارتی میڈیا حقیقت سامنے آنے پر کھسیانی بلی بنا رہا اور اس خبر کو منظرعام سے یوں غائب کر دیا کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی گجرات میں پوربند نیول بیس پر ’’دھماکے‘‘ کی آواز سنی گئی تو سیکیورٹی اہلکاروں اور امدادی ٹیموں کی دوڑیں لگ گئیں۔ بھارتی میڈیا نے بھی آسمان سر پر اٹھا لیا جس نے پہلے تو دھماکہ ’’دھماکوں‘‘ میں تبدیل کیا اور پھر اسے فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دینے لگیں۔بھارتی میڈیا چیخ چیخ کر کہہ رہا تھاکہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں وقفے وقفے سے جاری ہیں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے پٹھان کوٹ اور اوڑی جیسا حملہ کر دیا گیا ہے لیکن ابھی بھارتی میڈیا کے دل کو ’’سکون‘‘ بھی نہ پہنچا تھا کہ حقیقت سامنے آ گئی اور انکشاف ہوا کہ وہ آواز کسی دھماکے کی نہیں بلکہ ایک کریکر کی تھی جو نیول بیس کے قریب ہی پھٹا تھا اور اس کی آواز کسی پٹاخے سے زیادہ نہیں تھی۔بغیر تصدیق کے ’’دھماکے‘‘ کا راگ الاپنے والا بھارتی میڈیا حقیقت سامنے آنے پر کھسیانی بلی بنا رہا اور اس خبر کو منظرعام سے یوں غائب کر دیا کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ھارتی نیول بیس میں خوفناک دھماکہ۔تفصیل کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئی دہلی میں واقع بھارتی گجرات کی پور بندر نیول بیس میں شدید دھماکہ ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیول بیس میں شدید دھماکے کے بعد باہر سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق تفصیلات موصول ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ نیول بیس دھماکے اور فائرنگ کے واقعات میں اب تک کسی جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور واقعے میں بھارتی آبدوز سندھاراکشاک ، جو ممبئی کے نیول بیس پر موجود تھی، دھماکوں کے بعد تباہ ہوگئی۔ دھماکوں کی وجہ اس میں موجود ہتھیاروں کا خودبخود پھٹ جانا بتائی جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے تمام آبدوز آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ بھارتی نیول چیف کے مطابق اس میں موجود اٹھارہ جوانوں کے زندہ بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ 1971 کی جنگ کے بعد بھارتی نیوی کو پہنچنے والا یہ سب سے بڑا نقصان ہے۔سترہ سال پرانی روسی ساخت کی اس آبدوز کی حال ہی میں اوور ھالنگ کی گئی تھی لیکن منگل کی رات اس میں دو دھماکے ہوئے اور یہ تباہ ہوگئی۔ اس حادثے نے بھارتی بحریہ کی جدت پسندی اور بحرہِ ھند میں چین کے ساتھ مسابقت کی دوڑ اور پاکستان کو خائف کرنے کی کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے۔نیوی کے چیف ڈی کے جوشی کا کہنا ہے کہ وہ اس بدترین صورتِ حال کے لیے ذہنی طور تھے اگرچہ اْنہیں دھماکوں کے بعد کچھ امید تھی کہ شاید کوئی جوان زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوجائے۔
اس سے پہلے یہ آبدوز 2010 میں بھی حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ اس حادثے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔اس آبدوز، جس میں تارپیڈوز اور میزائل نصب تھے، آدھی رات کو دو دھماکے ہوئے اوراس پر ایک آگ کا گولہ دیکھا گیا۔ اس کا مطلب ہے کہ اس میں موجود اسلحہ پھٹ گیا تھا۔ ایک سابقہ بھارتی نیول کمانڈر کا کہناہے کہ آبدوز پر فیول، ھائیڈروجن، آکسیجن اور حساس اسلحہ ہوتا ہے اور ایک ہلکی سی غلطی اس کی تباہی کے لیے کافی ہے۔ اس آبدوز کے نزدیک ایک اور آبدوز اور کچھ جہازوں کو معمولی سانقصان پہنچا ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…