منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

یکم اپریل سے تعلیمی ادارے ہفتے میں کتنے دن کھلیں گے؟ بڑا اعلان ہوگیا

datetime 30  مارچ‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی(بدھ )یکم اپریل سے ہوگی، سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں یکم اپریل سے کھلیں گے جبکہ ہائبرڈ نظام نہیں چلے گا، آن لائن کلاسوں کی طرف نہیں جا رہے بلکہ تمام کلاسیں فزیکل ہوں گی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر زیر گردش تدریسی سرگرمیوں کی مدت سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے ہفتے میں 4 دن کھولنے والا نوٹیفیکیشن فیک ہے۔ صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 دن معمول کے مطابق کھلا کریں گے۔ طلبا سکول آئیں، پڑھائی کریں۔ دوسری جانب وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے میٹرک کے امتحانات کیلئے بنائے گئے سنٹرز کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے امتحانی عمل اور سہولیات کا جائزہ لیا اور کیو آر کوڈ کے ذریعے امیدواروں کی شناخت چیک کرنے کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور فعالیت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی سنٹرز کی آن لائن مانیٹرنگ کیلئے قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور سنٹرز کے اطراف غیر متعلقہ اشخاص کی نقل و حرکت کنٹرول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حساس سنٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے امتحانی سنٹرز کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بوٹی مافیا کے خلاف اعلانیہ اعلان جنگ کر رکھا ہے۔

گذشتہ سال بوٹی مافیا کا مضبوط نیٹ ورک توڑا، اس سال بھی انہیں پنپنے نہیں دیں گے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ میری ذاتی مانیٹرنگ ٹیمیں پورے پنجاب کے امتحانی سنٹرز کی خفیہ مانیٹرنگ پر مامور ہیں۔ ہر سنٹر کی خفیہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ نقل کروانے اور کرنے والے دونوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ میٹرک امتحانات میں بائیومیٹرک حاضری، کیو آر سکین کے ذریعے شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے تعلیمی بورڈز کو تمام سنٹرز آن لائن رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ جن سنٹرز کی شکایات آ رہی ہیں وہاں فوری ایکشن لیا جائے اور شکایات پر کارروائی کے حوالے سے انہیں آگاہ رکھا جائے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…