ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

انڈین حکومت کی ایک اوربڑھک ، بھارتی فوج کا سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ 100 فیصد درست ہے ،مودی کے اہم وزیرنے جھوٹ کوبھی شرمندہ کردیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)مودی سرکار اور بھارتی فوج کی جانب سے کیا گیا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ ان کے گلے کیا پڑا اب وہ روز نت نئی تاویلیں گھڑنے لگے ہیں ایسی ہی بڑھک بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھی ماری ہے جن کا کہنا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک 100 فیصد درست تھی اور ہمیں اس کا ثبوت دینے کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔ بھارت کی جانب سے گزشتہ ہفتے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا گیا لیکن پاک فوج نے اس بے بنیاد دعوے کی قلعی ٖغیر ملکی میڈیا کو علاقے کا دورہ کراکر کھول دی جس کے بعد بھارتی سیاستدانوں نے بھی سوال اٹھانے شروع کردیئے، نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور کانگریس کے رہنما ان میں پیش پیش ہیں لیکن مودی سرکار اپنا پول کھل جانے کے خوف سے کوئی مناسب جواب ہی نہیں دے پارہی۔گزشتہ روز نریندر مودی نے بی جے پی کے رہنماؤں پر نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے پر پابندی لگائی اور اب ان ہی کے وزیر دفاع منوہر پاریکر کہتے ہیں کہ ہمیں اپنی فوج کی بہادری پر یقین ہے اور جنہیں ان کی قابلیت پر یقین نہیں وہ بھارت کے وفادار نہیں۔ نئی دلی میں بی جے پی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ اُڑی حملے کے بعد انہیں کئی سابق فوجیوں کے خطوط ملے جن میں ان سے جنگ کی صورت میں ایل او سی پر تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔ وہ ان لوگوں کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی بہادری ہمیشہ کسی بھی قسم کے شک و شبہے سے بالاتر رہی ہےلیکن پہلی مرتبہ کچھ لوگ اس پر سوال اٹھارہے ہیں اور ہمیں ان کے نام لینے کی ضرورت نہیں۔ بھارتی فوج کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ 100 فیصد درست ہے ہمیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی وڈیو جاری کرنے کی ضرورت نہیں ۔ادھرعالمی دفاعی ماہرین نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے بغیرثبوتوں کے سرجیکل سڑائیکس کی باتیں کرنااسی طرح ہے کہ جیسے تیل کے بغیرگاڑی کوچلانا۔دفاعی ماہرین نے کہاکہ پاکستانی فوج نے بہت ہی بہتراورموثراندازمیں بہت آزمودہ اورتجربہ کارہونے کاثبوت دیااوربھارت کوابھی تک سرجیکل سڑائیکس ثابت کرنے میں مشکلات کاسامناہے جس کامطلب ہے کہ بھارت کاسرجیکل سڑائیکس کادعوی جھوٹ پرمبنی ہے اوربھارتی دعوے میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…