فرانس میں سعودی شہزاد ی کے محافظ کاانیٹریئرڈیکوریٹرپرتشدد

3  اکتوبر‬‮  2016

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے دارلحکومت پیرس میں مقامی  پولیس ایک سعودی شہزادی کے ذاتی محافظ سے ایک انٹیریئر ڈیکوریٹر پر حملہ کرنے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات کی تفتیش کر رہی ہے۔پیرس کے ایک مقامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایک سعود ی شہزادی کی رہائش گاہ کی تزئین اور آرائش کے ذمہ دار اس ‘انٹیریئر ڈیکوریٹر’ نے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا پیرس میں پولیس کو بتایا کہ شہزادی کے ذاتی محافظ نے 26 ستمبر کو پیرس کے ایک پوش علاقے میں واقع اپارٹمنٹ میں انھیں باندھ کر مکے مارے۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس شخص کا کہنا ہے کہ اسے اپارٹمنٹ کے اندر تصویریں لینے پر زد و کوب کیا گیا۔سعودی شہزادی جنہیں سفارتی استثنیٰ حاصل ہے کے بارے میں معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔پولیس نے اب تک اپارٹمنٹ کی تلاشی بھی نہیں لی ہے اور شہزادی کے نام کی تصدیق بھی نہیں کی جا رہی۔شہزادی کے 35 سالہ ذاتی ملازم کا کہنا ہے کہ شہزادی کو گھر کے اندر کی تصاویر اتارنے پر غصہ آ گیا اور ان کا خیال تھا کہ یہ ذرائع ابلاغ کو فروخت کرنے کے لیے اتاری گئی ہیں۔انٹیریئر ڈیکوریشن کا کام کرنے والے اس شخص کے مطابق انھیں اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش کرنے کے لیے یہ تصاویر درکار تھیںلیکن شک کی بناپرشہزادی کے حکم پرمجھ کوزدوکوب کیاگیاتاہم شہزادی کے محافظ کے وکیل نے اس معاملے کوغلط قراردیاہے ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…