جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مدینہ منورہ سے پاکستان ۔۔۔! تاریخ میں پہلی بار اہم ترین کام کا آغاز ہو گیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آ ئی اے کے بعد از حج آ پریشن کا مدینہ سے بھی آ غاز ہو گیا ہے اور مدینہ سے پہلی پرواز 3244دو سو سات حاجیوں کو لیکر کوئٹہ پہنچی ہے۔حج آپریشن میں پی آئی اے اب تک 26ہزار حجاج کو 57 خصوصی اور 52 شیڈول پروازوں سے وطن پہنچا چکی ہے شیڈولڈ پروازوں کے علاوہ ائیر لائن جدہ اور مدینہ سے 126 حج پروازیں چلائے گی۔ بعد از حج آ پریشن 16 اکتوبر کو مکمل ہو گا۔ واضح رہے کہ حجاج کرام اور زائر ین کی تاریخ میں مدینہ منورہ سے پاکستان، یہ پہلی پرواز ہے ۔اس سے قبل طیارےریاض اور جدہ سے پرواز کرتے تھے
دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کے تاریخی منصوبے ای ٹکٹنگ کا باقائدہ آغاز کر دیا گیا ہے ، اس سے بلیک ٹکٹنگ کا خاتمہ ہو گا اور شہری باآسانی گھر بیٹھے ٹکٹ بک کر وا سکتے ہیں ، ابتدائی طور پر نظام لاہور تا راولپنڈی کے لئے شروع کیا گیا ہے تاہم آئندہ 8ماہ میں یہ ملک بھر کے تمام شہروں میں بھی مکمل طورپر فعال کر دیا جائے گا،عوام ایکسپریس ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ مو صول ہو چکی ہے جس میں کل 9افراد کو حادثے کا ذمہ دارقرار دیا گیا ہے جن کے خلاف قانون کے مطابق کا رروائی کی جائے گی ، عمران خان ایک نو آموز اور کھلنڈرہ شخص ہے ، لو گوں نے اس کی احتجاجی سیا ست کو مستر کر دیا ہے،اسے نہ تو سیا ست کا طریقہ ہے اور نہ ہی کوئی تمیز ہے، پرویز مشرف کا اصل کا م ناچنا گانا ہی ہے اور وہی وہ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر سی ای او محمد جاوید انور بوبک ،جی ایم ریلوے انجم پرویز اور دیگر بھی موجود تھے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج کادن پاکستان ریلویز کیلئے ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے ای ٹکٹنگ کا باقائدہ آغاز کر دیا ہے ، اب شہری یو بی ایل اومنی شاپس ، کریڈٹ کارڈ اور موبائل فون کے ذریعے باآسانی گھر بیٹھے بھی ٹکٹ بک کر وا سکتے ہیں ، پہلے ملک بھر میں ریلویز کے ٹکٹ بکنگ مراکز کی تعداد صرف 45 تھی لیکن اب لو گ45000 یو بی ایل اومنی شاپس کے ذریعے ٹکٹ بک کر واسکتے ہیں ، اس سے بلیک ٹکٹنگ کا خاتمہ ہو گا ۔ ابتدائی طور پر ای ٹکٹنگ کا نظام لاہور تا راولپنڈی کے لئے شروع کیا گیا ہے تاہم آئندہ 8ماہ میں یہ ملک بھر کے تمام شہروں میں بھی مکمل طورپر فعال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایکسپریس ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ مو صول ہو چکی ہے ، رپو رٹ میں کل 9افراد کو حادثے کا ذمہ دارقرار دیا گیا ہے جس میں ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور، ٹرین گارڈ ،شیر شاہ ریلوے اسٹیشن کا ماسٹر،ما ل گاڑی کا گارڈ اور چیف کنٹرولر شامل ہیں،ڈپٹی چیف کنٹرولر اور سیکشن افسر بھی حادثے کے ذمہ دار ہیں ، تمام افراد کو شوکاز نو ٹس جا ری کر دئیے گئے ہیں ، ذمہ داروں کو قانون کے عین مطابق سزا ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ میر اچین کا دورہ بہت کامیاب رہا ہے ،ہم پاک چین اقتصادی راہداری ایم ایل ون فیز ون کے فریم ورک کے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں ، ایگزم بنک سے کمرشل لو ن نہیں بلکہ لانگ ٹرم کنسیشنل لو ن لیں گے ، پشاور تا لاہور اور لاہور تا کراچی روٹس پر الگ الگ اداروں سے کام کروانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے ریٹس ، صلاحیتوں اور رفتار کا تقابلی جائزہ لے سکیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک نو آموز اور کھلنڈرہ شخص ہے ، لو گوں نے اس کی احتجاجی سیا ست کو مستر کر دیا ہے اور حکومت پر اعتما د کا اظہار کر کے خود ہی اسے جواب دے دیا ہے، لوگ اس کی احتجاج کے نام پر ڈانس پارٹیوں اور جھرنوں کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں کیونکہ عوام اس کی اصلیت کو پہچان چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہبارڈر پر پاک بھارت کشید گی بڑھ رہی ہے لیکن عمران خان نے اپنی گفتگو کارخ دشمن کی طرف کرنے کی بجائے پاکستان کے لیڈران کی طرف کر دیا ہے ، اس سے وہ دشمن کو کیا پیغام دے رہے ہیں ،انہیں نہ تو سیا ست کا طریقہ ہے اور نہ ہی کوئی تمیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پر ویز مشرف ایک نا ن اینٹیٹی ہیں ، وہ ناچنے گانے میں لگے ہوئے ہیں ،وہ کہتے تھے کہ میری کمر ٹھیک نہیں ہے لیکن اب وہ ناچتے ہیں تو ان کی کمر بھی ٹھیک ہے ہڈیا ں بھی ٹھیک ہیں ،ان کا اصل کام ناچنا گانا ہی ہے اور وہی وہ کر رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…